بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 جُمادى الأولى 1448ھ 24 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

جنازہ کی نماز میں امام نے تیسری تکبیر کے بعد سلام پھیر دیا

سوال

اگر  نمازِ  جنازہ  میں امام چوتھی تکبیر کہنا بھول گیا اور ایک طرف سلام پھیر دیا،  مقتدی نے "اللہ اکبر"   کہہ کر لقمہ  دیا تو امام نے دوسری طرف سلام پھیرنے سے پہلے اللہ اکبر کہہ  کے چوتھی  تکبیر کہہ  دی اور  پھر دونوں طرف سلام پھیرا ، صورتِ ہٰذا  میں نمازِ  جنازہ  ادا ہو گئی  یا دوبارہ  پڑھنی ہو گی؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں نمازِ  جنازہ ادا ہوگئی، دوبارہ پڑھنے  کی ضرورت نہیں۔

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"وَصَلَاةُ الْجِنَازَةِ أَرْبَعُ تَكْبِيرَاتٍ وَلَوْ تَرَكَ وَاحِدَةً مِنْهَا لَمْ تَجُزْ صَلَاتُهُ، هَكَذَا فِي الْكَافِي ... وَلَوْ سَلَّمَ الْإِمَامُ بَعْدَ الثَّالِثَةِ نَاسِيًا كَبَّرَ الرَّابِعَةَ وَيُسَلِّمُ، كَذَا فِي التَّتَارْخَانِيَّة."

(الْفَصْلُ الْخَامِسُ فِي الصَّلَاةِ عَلَى الْمَيِّتِ، ١ / ١٦٤ - ١٦٥، ط: دار الفكر)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144111200653
تاریخ03-07-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں