کمپنی سے ہوائی سفر کی مد میں ٹکٹ کی رقم لے کر کسی اور ذریعے سے سفر کرنا
سوال
کمپنی کی طرف سے میرے لیے سال میں آنے جانے کے لیے 4 ہوائی جہازکے ٹکٹ طے ہیں۔ اگر میں ان سے پیسے لے کر، کسی دوسری سواری میں جاؤں تو جائز ہوگا؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں اگر آپ کی کمپنی آپ کو اجازت دیتی ہے کہ آپ کسی دوسری سواری میں سفر کرنے کے باوجود جہاز کے ٹکٹ جتنی رقم وصول کرسکتے ہیں تو آپ کے لیے وہ رقم کمپنی سے لینا جائز ہے، اور اگر کمپنی کی طرف سے جہاز کے ٹکٹ کی رقم تب ہی ملے گی جب آپ جہاز میں سفر کریں،کسی دوسرے ذریعے سے سفر کرنے کی صورت میں کمپنی کی پالیسی رقم دینے کی نہیں ہے،تو آپ کے لیے ایسی صورت میں رقم لینا درست نہیں ہوگا۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

