خدائے سخن کا لقب
سوال
"میرتقی میر" جسے لوگ "رئیس المتغزلین" بھی کہتے ہیں اور ان کے مقام کی بلندی بتانے کے لیے ادبی دنیامیں انہیں "خدائے سخن" سےیاد کیاجاتا ہے، کیایہ لقب دینادرست ہے؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں "خدائے سخن" سے مراد شعر و سخن میں مہارت کی بلندی کو پہنچے ہوئے شخص سے کنایہ ہے اور اس میں باری تعالی کی صفات کی مماثلت مقصود نہیں ہے؛ لہذا یہ لقب استعمال کرنے کی گنجائش ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144111200634
تاریخ03-07-2020

