قبلے سے دس ڈگری منحرف مسجد میں نماز کا حکم
سوال
ہمارے کالج کی جامع مسجد کا قبلہ رخ تقریباً دس ڈگری قبلہ کے رخ سے ہٹ کر ہے، چوں کہ مسجد کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے، چنانچہ اس کی تعمیر اور صفوں میں تغیر و تبدل سے کافی مشکلات پیدا ہوں گی۔ شرعی اعتبار سے اس کا کیا حکم ہے؟
جواب
نماز تو قبلہ کے صحیح رُخ پر پڑھی جائے اور صفیں بھی صحیح رخ پر بنائی جائیں، البتہ تعمیر، جب سہولت ہو درست کرلی جائے ۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144111200629
تاریخ03-07-2020

