بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

رومی اور ابن عربی نام رکھنے کا حکم

سوال

کیا رومی اور ابن عربی نام رکھنا جائز ہے؟ اور اسی طرح مشہور علماء کے القاب بطور نام رکھنا جائز ہے؟ 

جواب

رومی، ابن عربی اور علماء کے اس طرح کے ایسے نام جو معنی کے اعتبار سے بھی مناسب ہوں، رکھنا جائز ہے، تاہم حدیثِ مبارک میں انبیاءِ کرام علیہم السلام کے ناموں پر نام رکھنے اور اچھے بامعنیٰ نام رکھنے کی ترغیب ہے؛ لہٰذا اس پہلو کا لحاظ رکھنا زیادہ بہتر ہے۔ فقط واللہ اعلم 

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144111200628
تاریخ03-07-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں