ونڈ چائم (جھنکار) گھر میں لگانے کا حکم
سوال
کیا گھر میں ونڈچائم لگا سکتے ہیں؟
جواب
WINDCHIME (جھنکار) لگانے کا مقصد اس سے نکلنے والی آواز جو موسیقی کے مشابہ ہو سے لطف اندوز ہونا ہو تو درست نہیں ہے، اور اگر گھر کی زیب و زینت مقصد ہو تو اس کے لگانے کی گنجائش ہے۔ تاہم اسے اس طرح لگانے کی کوشش کی جائے کہ حتی الامکان اس سے آواز نہ نکلے، اور از خود آواز نکلے تو ممکنہ حد تک اس کی طرف توجہ نہیں دینی چاہیے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144111200620
تاریخ03-07-2020

