تابوت کے اوپر چادر ڈالنا
سوال
تابوت پر پردہ یا چادر رکھنے کا حکم بتادیں!
جواب
جائز ہے، مگرضروری نہیں۔ اگر چادر ڈالنی ہو تو سادہ چادر ڈالی جائے، جس پر آیات یا کلمات لکھے ہوں ایسی چادر ڈالنے کی صورت میں آیات و کلمات کی بے احترامی ہوتی ہے؛ لہٰذا جائز نہیں۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144111200592
تاریخ02-07-2020

