شوہر، 5 بیٹوں اور 3 بیٹیوں میں ترکہ کی تقسیم کا طریقہ
سوال
ایک عورت کے ترکہ کو شوہر، 5 بیٹوں اور 3 بیٹیوں میں کیسے تقسیم کریں گے؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں مرحومہ کے ذمہ کوئی قرض ہو تو اسے ادا کرنے کے بعد، اگر مرحومہ نے کوئی جائز وصیت کی ہو تو اسے ایک تہائی ترکہ میں سے نافذ کرنے کے بعد باقی کل ترکہ کو 52 حصوں میں تقسیم کرکے 13 حصے مرحومہ کے شوہر کو، چھ چھ حصے ہر ایک بیٹے کو اور تین تین حصے ہر ایک بیٹی کو ملیں گے۔
یعنی فی صد کے اعتبار سے 25 فی صد شوہر کو،11.54 فی صد ہر ایک بیٹے کو اور 5.77 فی صد ہر ایک بیٹی کو ملے گا۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

