خودکشی کرنے والے کے لیے ایصال ثواب کرنا
سوال
خودکشی کر نے والے کے لیے ایصالِ ثواب کرنا کیسا ہے؟
جواب
خود کشی کرنا بہت بڑا کبیرہ گناہ ہے، لیکن خودکشی کرنے والا دائرہ اسلام سے خارج نہیں ہوتا، اس لیے اس کے لیے دعاءِ مغفرت یا ایصال ثواب کرنا جائز ہے۔ (امداد الفتاوی 4/ 607۔ احسن الفتاوی 4/206) فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144111200547
تاریخ01-07-2020

