بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

3 جُمادى الأولى 1448ھ 15 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

جانور کے جسم میں دانہ نکلنا عیب ہے یا نہیں؟

سوال

ايك بكرے کے جسم میں پیدائشی طور پر دانه نكلا هوا  ہے،  اس كي قرباني كا حكم كيا هے؟ 

جواب

بکرے کے جسم میں دانہ نکلنا ایسا عیب نہیں، جس کی بنا پر اس کی قربانی درست نہ ہو، ایسے جانور کی قربانی جائز ہے۔

"(ويضحي بالجماء والخصي والثولاء) أي المجنونة (إذا لم يمنعها من السوم والرعي، وإن منعها لا) تجوز التضحية بها (والجرباء السمينة) فلو مهزولة لم يجز، لأن الجرب في اللحم نقص."

(الدر المختار، ص: ٦٤٧، دار الكتب العلمية، بيروت)

 فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144111200465
تاریخ30-06-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں