بیوی کا شوہر کو غسل دینا
سوال
بیوی اپنے شوہر کو غسل دے سکتی ہے یا نہیں؟ اس کی حقیقت کیا ہے؟
جواب
شوہر کے انتقال کی صورت میں دورانِ عدت مرحوم شوہر کا حق اس کی بیوہ پر برقرار رہتا ہے، اور نکاح بھی عدت مکمل ہونے تک قائم رہتا ہے، لہٰذا اگر مرحوم شوہر کو غسل دینے والا کوئی مرد نہ ہو تو بیوہ اسے غسل دے سکتی ہے۔
جیساکہ تنویر الابصار میں ہے:
( وهي لاتمنع من ذلك)
(باب صلوة الجنازة، ٢/ ١٩٨، ط: سعيد)
اور اگر آپ کا سوال زندگی میں شوہرکو غسل کرانے سے متعلق ہے تو زندگی میں بھی بیوی اپنے شوہر کو نہلا سکتی ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

