بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 جُمادى الأولى 1448ھ 24 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

صحبت کے دوران ماہواری شروع ہوگئی

سوال

اگر حقوقِ  زوجیت کے دوران ماہواری آجائے  تو کیا حکم ہے؟

جواب

ماہواری کے دوران  چوں کہ صحبت کرنا جائز نہیں، لہذا صورتِ  مسئولہ میں ایام کا علم  ہوتے ہی بیوی سے  جدا ہوجانا چاہیے۔ اور اگر یقینی طور پر معلوم ہوجائے کہ حیض کے دوران دخول کیا ہے تو استغفار کے ساتھ ساتھ حسبِ توفیق کچھ صدقہ بھی دے دے۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144111200453
تاریخ29-06-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں