مقتدی کا امام کے پیچھے اپنے لیے الگ سے جائے نماز بچھانے کا حکم
سوال
اگر کوئی مقتدی امام کے پیچھے اپنا علیحدہ جائے نماز بچھا لے تو اس کے لیے کیا حکم ہے؟
جواب
اگر مقتدی امام کے پیچھے نماز پڑھتے ہوئے اپنے لیے علیحدہ جائے نماز بچھا لے تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔ البتہ اگر "علیحدہ" جائے نماز سے مراد لوگوں سے ہٹ کر علیحدہ جائے نماز بچھانا ہے، تو اس کا حکم یہ ہے کہ مسجد کے اندر ہی دیگر نمازیوں سے فاصلے پر مصلی بچھایا تو نماز مکروہ ہوگی۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144111200418
تاریخ29-06-2020

