بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 جُمادى الأولى 1448ھ 24 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

اقامت میں غلطی ہونے کا نماز پر اثر

سوال

 اگر نماز سے پہلے اقامت میں انجانے میں کوئی غلطی ہو جائے تو اس کا نماز پر کیا اثر ہو گا؟

جواب

اقامت  میں انجانے سے کوئی غلطی ہوجانے سے نماز پر فرق نہیں پڑتا ہے؛ کیوں کہ اقامت نماز سے خارج ہے، اور نماز کی شرائط میں سے بھی نہیں ہے، بلکہ باجماعت نماز سے پہلے اقامت دینا سنت ہے۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1/ 384):

"وهو سنة) للرجال في مكان عال (مؤكدة) هي كالواجب في لحوق الإثم (للفرائض) الخمس".

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1/ 388):

"(والإقامة كالأذان) فيما مر.
(قوله: فيما مر) قيد به لئلايرد عليه أن ترك الإقامة يكره للمسافر دون الأذان، وأن المرأة تقيم ولاتؤذن، وأن الأذان آكد في السنية منها كما يأتي".

فقط و الله أعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144111200417
تاریخ29-06-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں