بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 جُمادى الأولى 1448ھ 20 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

سوتیلے بھائی کی رضاعی بہن/ سوتیلی ماں کی رضاعی بیٹی سے نکاح

سوال

میری چچی کی لڑکی نے میری سوتیلی ماں کا دودھ پیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ میری چچی نے بھی میرے سوتیلے بھائی کو دودھ پلایا ہے۔ کیا میں اس لڑکی سے شادی کر سکتا ہوں؟

 

جواب

صورتِ مسئولہ میں آپ کا آپ کی چچازاد بہن کے ساتھ رضاعت کا رشتہ ثابت نہیں ہوا ہے؛ لہذا آپ کا اس سے نکاح کرنا جائز ہے۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (3 / 217):

"(وتحل أخت أخيه رضاعًا)".

فقط و الله أعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144111200395
تاریخ28-06-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں