گیس کے میٹر کی رفتار آہستہ کرنا
سوال
گیس میٹر کی سپیڈ کم کرنا کیسا ہے؟ اور اگر کم نہ کی جائے تو بل بہت زیادہ آئے گا؛ کیوں کہ گیس کمپنی نے بہت تیز میٹر نصب کیے ہیں جو کہ پہلے والے میٹر سے واضح طور پر زیادہ رفتار سے گھومتے ہیں۔ موجودہ میٹر انتہائی سپیڈ سے چلتے ہیں؛ لہذا اس صورت میں کیا کیا جائے؟
جواب
گیس میٹر کی رفتار کو آہستہ کرنا گیس چوری کے حکم میں ہے؛ لہٰذا شرعًا اس کی اجازت نہیں ہے۔ باقی اگر میٹر کے حوالے سے کوئی شکایت ہے تو اسے متعلقہ ادارے میں شکایت درج کروا کر مسئلہ حل کروایا جائے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

