بہن کی میراث اس کے بھائیوں بہنوں میں سے کس کو ملے گی؟
سوال
اگر غیر شادی شدہ عورت فوت ہو جائے تو اس کی زمین میں وراثت کے حق دار کون ہوں گے؟ کیا صرف بھائی؟ یا بہنیں اور بھائی دونوں؟
جواب
اگرمذکورہ غیر شادی شدہ خاتون کےوالدین حیات نہیں ہیں، اس کے پس ماندگان میں صرف اس کے بھائی اور بہنیں ہیں تو پھربھائی اور بہنیں دونوں ہی اس کی وراثت کے حق دار ہوں گے ، ہر بھائی کو دو حصے اور ہر بہن کو ایک حصہ ملے گا۔فقط و اللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144111200319
تاریخ27-06-2020

