"خدا ہم میں بستا ہے" کہنا
سوال
"خدا ہم میں بستا ہے" یہ جملہ کہنا کیسا ہے؟
جواب
"خدا ہم میں بستا ہے" میں درست معنٰی کا امکان موجود ہے، مثلاً: اس کا معنی یہ ہوسکتا ہے کہ اللہ تعالی ہمارے دل میں ہے، اس لیے یہ جملہ کہنے سے شرک، گناہ یا بے ادبی تو لازم نہیں آئے گی، لیکن یہ جملہ عوام میں شبہات پیدا کرنے کا سبب ہے، لہذا اس سے اجتناب بہتر ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144111200256
تاریخ26-06-2020

