خالہ کی نواسی سے نکاح
سوال
کیا سگی خالہ کی نواسی سے نکاح ہوسکتا ہے؟
جواب
جی ہاں! سگی خالہ کی نواسی سے نکاح جائز ہے، بشرطیکہ حرمت کی کوئی اور وجہ (مثلاً: دودھ شریک ہونا وغیرہ) نہ پائی جائے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144111200253
تاریخ26-06-2020

