مالی حالات ٹھیک نہیں
سوال
میں نے جب سے شادی کی ہے، تب سے حالات کچھ زیادہ خراب ہوئے۔ تعلیم کے باوجود روزگار نہیں اور استخارہ بھی کیا، لیکن کوئی نتیجہ نہ نکلا، راہ نمائی فرمائیں!
جواب
ماں باپ سے دعائیں لیں، اللہ راستے کھول دے گا۔ فرائض و واجبات اور صلہ رحمی کا خیال رکھیں، نیز گناہوں سے اجتناب کرنے کے ساتھ استغفار اور "حَسْبِيَ اللَّهُ وَنِعْمَ الْوَكِيلُ" کی کثرت رکھیں۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144111200230
تاریخ26-06-2020

