موبائل پر بات کے اختتام کے وقت یا کسی کو رخصت کرتے وقت ’’اللہ حافظ‘‘ کہنے کا حکم
سوال
موبائل پر بات کے اختتام پر یا کسی کو رخصت کرتے ہوئے "اللہ حافظ" کہنا کیسا ہے؟
جواب
موبائل پر بات کے اختتام کے وقت یا کسی کو رخصت کرتے وقت ’’اللہ حافظ‘‘ کہنا جائز ہے، لیکن زیادہ بہتر و افضل یہ ہے کہ ایسے مواقع پر لفظ ’’السلام علیكم و رحمة اللّٰه و بركاته‘‘ یا کم از کم ’’السلام علیكم‘‘ کہا جائے؛ کیوں کہ ایسا کہنے سے سنت پر عمل کرنے کا ثواب بھی ملے گا۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144111200215
تاریخ25-06-2020

