بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

3 جُمادى الأولى 1448ھ 15 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

ذبح کے بعد گائے کے پیٹ میں بچے کا حکم

سوال

کوئی اگر گائے ذبح کرے بعد میں پیٹ سےبچہ نکلا تو اس گائےکا گوشت کھانا کیسا ہے اور بچہ کا کیا حکم ہے؟

جواب

اگر کسی جانور  کی قربانی کی جائے اور ذبح کے بعد اس کے پیٹ سے بچہ نکل آئے  اگر بچہ زندہ ہو اس کو بھی ذبح کیا جائے گا اور گائے اور اس بچے کا کھانا حلال ہوگا اور اگر بچہ مردہ ہو تو اس کا کھانا حلال نہیں ہو گا، اس کا کھانا حرام ہو گا۔

اور اگر گائے قربانی کی نہیں ہے، ویسے ہی گوشت کے لیے ذبح کی گئی تو اس کے پیٹ سے زندہ بچہ نکلنے کی صورت میں اسے ذبح کرنا ضروری نہیں ہے، اسے پال پوس کر بڑا ہونے کے بعد فروخت کرنا یا ذبح کرنا یا قربانی کرنا جائز ہوگا۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144111200195
تاریخ25-06-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں