شازین نام رکھنا
سوال
"شازین" نام رکھنا کیسا ہے ؟ اور یہ کون سی زبان کا لفظ ہے؟ اور اس کے معنی کیا ہے ؟
جواب
درست لفظ "شاہ زین" ہے، اور "شاہ" فارسی زبان کا لفظ ہے بمعنی بادشاہ، اور "زین" عربی اور فارسی میں مستعمل ہے، اس کا معنی ہے: زیب و زینت، لہٰذا "شاہ زین" کا معنٰی ہے: "زیب و زینت کا بادشاہ"۔ یہ نام رکھ سکتے ہیں۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144111200178
تاریخ25-06-2020

