بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

ماہانہ تنخواہ میں سے کچھ فیصد رقم نکالنے کا مصرف کیا ہے؟

سوال

اپنی ماہانہ تنخواہ کا  5 فیصد نکال کر اللہ کی راہ میں دینے کی نیت کی ہے، تو کیا یہ رقم مسجد کے امام صاحب یا مؤذن صاحب کو دے سکتے ہیں؟  اور یہ بھی بتادیں کہ ان پیسوں کا صحیح استعمال کہاں کیا جائے؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں ماہانہ تنخواہ سے پانچ فیصد اللہ کی راہ میں دینے کی  صرف نیت کی ہو، زبان سے الفاظ ادا کرکے  نذر نہ مانی ہو تو یہ نفلی صدقہ ہے،  جسے اللہ کی رضا کے  لیے کسی بھی کار خیر ( جیسے کسی  کی مدد کرنا، مسجد و مدرسہ کی تعمیر یا فلاحی کام وغیرہ)  میں دے سکتے ہیں،  نیز مسجد کے امام یا مؤذن کو بھی دے  سکتے  ہیں۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144111200118
تاریخ24-06-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں