محمد ضحاک نام رکھنا
سوال
میرے بیٹے کا نام "محمد ضحاک" ہے، کیا یہ نام صحیح ہے کہ نہیں؟
جواب
"ضحاک" (ض پر زبر اور ح پر تشدید اور زبر کے ساتھ) یہ صحابی رضی اللہ عنہ کا نام ہے،نیز بعض رواۃِ حدیث کا بھی نام ہے، اس کا معنی ہے: زیادہ ہنسنے والا، یعنی بہت خوش رہنے والا۔
"محمد ضحاک" نام رکھنا درست، بلکہ صحابہ کے نام کی نسبت سے باعثِ برکت بھی ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144111200105
تاریخ23-06-2020

