بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

موجودہ حالات میں جماعت ترک کرنا

سوال

 میری عمر 45 سال ہے مجھے ذیابیطس،بلند فشارخون اور ڈپریشن کےامراض کافی عرصے سے لاحق ہیں، حالیہ وبائی مرض کرونا وائرس کی وجہ سے دوسرے اسلامی ممالک میں نماز میں فاصلہ رکھ کر اور ماسک پہن کر نماز ادا کی جارہی ہے، جب کہ ہمارے ہاں ایسی کوئی احتیاطی تدابیر  پر عمل نہیں کیا جارہا تو ایسی صورت میں نماز گھرپرادا کرسکتا ہوں ماسوائے نماز جمعہ کے ؟

جواب

سائل کی جانب سے فراہم کردہ معلومات ترکِ جماعت کے  شرعی اعذار میں داخل نہیں، لہذا صورتِ مسئولہ میں (جب تک مرض کی شدت کی وجہ سے جماعت کی حاضری مشکل نہ ہوجائے) احتیاطی تدابیر  اختیار کرکے جماعت میں شرکت کی جائے،  بذات خود ماسک کا استعمال کرسکتے ہیں۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144111200093
تاریخ23-06-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں