مون سون کے موسم میں مچھلی کے شکار کا حکم
سوال
ساون ، مون سون یا موسمِ گرما میں بارشوں کے موسم جون جولائی میں پرندوں، مچھلیوں اور جانوروں کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ وقت ان کی نسل افزائش کا ہوتا ہے، میں ایک مچھلی کا شکاری ہوں شوقیہ طور پر ، ماہی گیر نہیں ہوں، کیا اسلام ہمیں اس سیزن میں شکار کھیلنے کی اجازت دیتا ہے ؟ اور اس کے کیا قوانین ہیں دینی لحاظ سے؟
جواب
مون سون کے موسم میں مچھلی کے شکار کی شرعًا ممانعت نہیں۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144111200077
تاریخ23-06-2020

