کیا مرحوم والد کی میراث کا حق دار ہونے کے لیے مرحوم کے نانا کا نام معلوم ہونا ضروری ہے؟
سوال
ایک آدمی اپنے والد کے نانا کا نام نہیں جانتا ہے، کیا شریعت میں میراث کے لیے نام کا جاننا ضروری ہے؟
جواب
نسبی رشتہ کی وجہ سے میراث کا مستحق ہونے کےلیے مرحوم کے ساتھ نسبی رشتہ ثابت شدہ ہونا ضروری ہے، مرحوم کا نام یاد ہونا ضروری نہیں، لہذا صورتِ مسئولہ میں اگر مذکورہ شخص کا نسب مرحوم سے ثابت شدہ ہوتو وہ میراث کا حق دار ہوگا، چاہےمرحوم والد کے آباؤ اجداد کے ناموں سے نا واقف ہو۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144111200066
تاریخ23-06-2020

