مسجد کا پانی باہر لے جانا
سوال
اکثر لوگ پانی پینے کے لیے مسجد سے بھر کر لے جاتے ہیں. کیا یہ جائز ہے؟
جواب
مسجد کے پانی میں واقف کی شرط کا اعتبار ہے، اگر پانی کا انتظام کرنے والے واقف یا مسجد کمیٹی کی جانب سے پانی صرف مسجد کے لیے ہو اور اس کو باہر لے جانے کی اجازت نہ ہو تو اس کا مسجد سے باہر لے جانا اور ذاتی استعمال کرنادرست نہیں۔ اور اگر واقف اور مسجد کمیٹی کی جا نب سے اس کی اجازت ہو کہ ذاتی استعمال بھی کیا جاسکتا ہے تو مسجد کا پانی دوسری جگہ لے جانا بھی درست ہے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

