تربوز کاٹنے سے متعلق ایک دعا کا ثبوت
سوال
تربوز کاٹنے کی دعا جولوگوں میں مشہور ہیں (فذبحو هاوماكادویفعلون) یہ دعا کسی حدیث سے ثابت ہے؟ یا نہیں اور اگر تربوز کاٹنے کی دعا یہ نہیں ہے تو پھر کون سی دعا پڑھنی چاہیے؟
جواب
رسول اللہ ﷺ نے تربوز تناول فرمایا ہے، لیکن اس کے کاٹنے سے متعلق مذکورہ دعا یا کوئی اور دعا احادیثِ مبارکہ میں منقول نہیں، البتہ بعض بزرگوں نے قرآنِ پاک کی آیت سے اخذ کرکے مذکورہ دعا لکھی ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144110201716
تاریخ20-06-2020

