بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

2 جُمادى الأولى 1448ھ 14 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

بچی کا نام

سوال

مجھے اللہ تعالی نے بچی سے نوازا ہے، مجھے ان ناموں کا معنی بتائیں اور کون سا بہتر ہے؟ ابیہہ اور منحہ

جواب

 ’’ أَبِيْهَهْ‘‘ ( أَبِيْهَهْ) کے معنی (باب سمع و فتح سے)  سمجھ دار ہونے کے آتے ہیں، جیساکہ "معجم الرائد" میں ہے:

"أبه : (فعل) 1- أبهه : نبهه ، فطنه".

اور "مِنْحہ" (مِنْحَه) تحفہ کو کہتے ہیں۔

یہ دونوں  نام رکھ سکتے ہیں،  مذکورہ دونوں ناموں میں سے ’’ابیہہ‘‘  بہتر ہے، البتہ نام کے صحیح تلفظ کا خیال خود بھی رکھیں اور دیگر احباب کو بھی تلقین کریں۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144110201709
تاریخ20-06-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں