بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

’’اریج‘‘ نام کا معنیٰ اور رکھنے کا حکم

سوال

"اریج" نام لڑکیوں کے لیے ہے، اور اس کے معانی کیا ہیں؟ اور کیا یہ نام رکھنا درست ہے؟

جواب

’’اریج‘‘ عربی زبان کا لفظ ہے، اس کے معنیٰ ہیں: خوش بو دار اور مہکتی ہوا۔ اس معنیٰ کے اعتبار سے یہ نام رکھنا درست ہے۔

تاج العروس (5/ 402):

"أرج: (الأرج، محركة) نفحة الريح الطيبة.

(و) عن ابن سيده ( {الأريج} والأريجة) : الريح الطيبة، وجمعها {الأرائج، وأنشد ابن الأعرابي:

كأن ريحًا من خزامى عالج                         أوريح مسك طيب الأرائج"

فقط والله أعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144110201682
تاریخ19-06-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں