بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

پوتی اور بھتیجی کے شوہر محرم ہیں یا نہیں؟

سوال

کیا دادی اپنی پوتی کے شوہر کو دیکھ سکتی ہیں؟

کیا پھوپھی اپنی بھتیجی کے شوہر کو دیکھ سکتی ہیں؟

جواب

1 : پوتی کا شوہر محرم ہے؛ لہذا دادی کا اپنی پوتی کے شوہر کو دیکھنا جائز ہے۔

2 : بھتیجی کا شوہر محرم نہیں ہے؛ لہذا پھوپھی کا اپنی بھتیجی کے شوہر کو دیکھنا ناجائز ہے۔

النتف في الفتاوى للسغدي (1 / 254):
ام المرأة وجداتها من قبل ابويها وان علون يحرمن على الرجل ويحرم هو عليهن دخل بها او لم يدخل لقوله تعالى {وأمهات نسائكم} فقط والله أعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144110201670
تاریخ19-06-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں