جمعہ مبارک کہنا
سوال
جمعہ کے دن اپنے واٹس ایپ اسٹیٹس پر جمعہ مبارک لگانا کیسا ہے؟
جواب
جمعہ کی مبارک باد کا مطلب جمعہ کے بابرکت ہو نے کی دعا دینا ہے، اور برکت والے دن برکت کی دعا دینے میں بذاتِ خود حرج نہیں ہے، البتہ اس طرح مبارک باد دینے کا التزام واہتمام کرنا اور اس کو دین کا حصہ سمجھنا اور مبارک باد نہ دینے والے کو برا سمجھنا اور کہنا جائز نہیں۔ جہاں اس کے التزام کا اندیشہ ہو تو وہاں اس کی مستقل عادت نہ بنائی جائے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144110201634
تاریخ18-06-2020

