نا محرم خواتین کے سلام کا جواب دینے کا حکم
سوال
میری دکان پر دو عورتیں آئیں ، جس میں سے ایک عورت نے سلام کیا تو میں نے اس سلام کا جواب دیا تو دوسری عورت نے بولا کہ نا محرم کے سلام کا جواب نہیں دینا چاہیے۔اس مسئلہ کی وضاحت فرمائیں!
جواب
بصورتِ مسئولہ نامحرم جوان عورتوں کو سلام نہیں کرنا چاہیے، اور اگر نامحرم عورت خود سلام کرے تو دل ہی دل میں جواب دے دیں، زبان سے جواب نہ دیں۔ اگر بوڑھی عورت ہو تو آواز سے بھی جواب دے سکتے ہیں۔
فتاویٰ شامی میں ہے:
"رد السلام واجب إلا ... شابة یخشیٰ بها افتتان".
(مطلب المواضع اللتى لايجب فيها رد السلام، ج:1، ص:618، ط:ايج ايم سعيد)
فقط والله أعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

