بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

نان کسٹم گاڑیوں کی خرید وفروخت

سوال

کیا نان کسٹم گاڑیوں کی خرید و فروخت جائز ہے؟

جواب

نان کسٹم گاڑیوں کا   کاروبار فی نفسہ جائز اور اس سے حاصل شدہ آمدنی حلال ہے، تاہم اس میں رشوت دینا اور جھوٹ بولنا جائز نہیں۔ اور خطرے میں پڑنا شرعاً پسندیدہ نہیں ہے۔

 امداد الفتاوی ( جدید مطول حاشیہ شبیر احمد القاسمی) (جلد 9 صفحہ نمبر: 135) میں ہے:

’’سوال (۲۴۹۶) :  قدیم  ۴/ ۱۵۲-   زید انکم ٹیکس ادا کرنے کی حیثیت رکھتا ہے، تاہم معافی کے خیال سے اپنے مالِ تجارت کو تشخیص کنندہ ٹیکس سے چھپا کر اپنے کو ناقابل ثابت کرتا ہے، آیا یہ فعل زید کا ازروئے شرع شریف کیسا ہے؟ بینوا توجروا۔

الجواب: گناہ تو نہیں ؛ لیکن خطرہ میں پڑنا بھی شرعاً پسند نہیں ۔                                         ۱۸؍ ربیع الاول ۱۳۳۱ھ(حوادث اول ص ۱۶)‘‘.

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144110201581
تاریخ17-06-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں