وضو کرتے ہوئے ناف اور گھٹنوں کا ڈھانپنا
سوال
کیا وضو کرتے ناف اور گھٹنوں کا ڈھانپنا ضروری ہے؟
جواب
واضح رہے کہ ناف کے متصل نیچے سے لے کر گھٹنے سمیت حصہ مرد کا ستر ہے اور بیوی کے علاوہ کسی اور کے سامنے ضرورتِ شدیدہ کے بغیر ستر کھولنا جائز نہیں ہے۔
تاہم ستر کھلنے سے کسی بھی صورت میں وضو نہیں ٹوٹتا ہے، البتہ بہتر یہ ہے کہ ستر ڈھانپ کر وضو کیا جائے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144110201578
تاریخ17-06-2020

