بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

درود شریف اور استغفار ایک ساتھ پڑھنا

سوال

کیا ہمیں درود شریف اور استغفار ایک ساتھ مل سکتے ہیں، مطلب ایسا کوئی درود ہو جس میں استغفار بھی ہو ؟

جواب

استغفار کا معنی ہے: اللہ سے اپنے گناہوں کی بخشش طلب کرنا۔ اور درود کا معنی ہے آپ صلی اللہ علیہ و سلم کے لیے رحمتِ کاملہ کے نزول اور سلامتی کی دعا کرنا، یہ دونوں مستقل عبادات ہیں، لیکن ان کو  ایک ساتھ بھی ادا کیا جاسکتا ہے، لہذا درود شریف میں سب سے افضل درود ابراہیمی ہے جو  نمازوں میں پڑھا جاتا ہے، اس کے علاوہ کوئی بھی درود پڑھا جاسکتا ہے، اور استغفار کے  مفہوم کی ادائیگی کے لیے سچے دل سے  ”أستغفر الله“ بھی کہا جاسکتا ہے، اور اس کے بہترین صیغوں میں سے دو درج ذیل ہیں:

(1) أَسْتَغْفِرُ اللّٰه الَّذِيْ لَا اِلٰـه اِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَیُّوْمُ وَأَتُوْبُ إِلَیْه.

(2) رَبِّ اغْفِرْ لِيْ وَتُبْ عَلَيَّ إِنَّك أَنْتَ التَّوَّابُ الرَّحِیْمُ.

 فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144110201540
تاریخ17-06-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں