فیس بک پر کسی آدمی کی تصویر دیکھ کر ماشاء اللہ کہنے کا حکم
سوال
کیا فیس بک پر کسی آ دمی کی تصویر دیکھ کر ماشاءاللہ کہنا لکھنا جائز ہے؟
جواب
کسی بھی جان دار کی تصویر بنانا اور اسے سوشل میڈیا کے کسی بھی پلیٹ فارم (چاہے فیس بک ہو یا واٹس ایپ ہو یا کچھ اور) پر اَپ لوڈ کرنا جائز نہیں ہے، اور اگر کوئی یہ ناجائز کام کرے تو اس ناجائز کام پر ماشاء اللہ کہنا یا لکھنا بھی ناجائز ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144110201465
تاریخ15-06-2020

