بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

رشتے کے لیے وظیفہ

سوال

بیٹی کے  اچھے رشتہ کے لیے وظیفہ عنایت فرمائیں!

جواب

سورۃ الطلاق کی آیت نمبر   دو اور تین میں { وَمَنْ يَّتَّقِ اللهَ يَجْعَلْ لَّه مَخْرَجًا (2) وَيَرْزُقْه مِنْ حَيْثُ لَا يَحْتَسِبُ ۚ وَمَنْ يَّتَوَكَّلْ عَلَى الله فَهُوَ حَسْبُه اِنَّ الله بَالِغُ اَمْرِه} روزانہ اکتالیس مرتبہ پڑھا کریں،  چالیس دن تک یہ وظیفہ پڑھ کر دعا مانگیں اور  اس کے پڑھنے کے لیے ایک ہی وقت متعین کریں۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144110201460
تاریخ15-06-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں