موسیٰ نام رکھنے کا حکم
سوال
موسیٰ نام رکھنا ٹھیک ہے؟
جواب
’’موسیٰ‘‘ ایک بہت بڑے جلیل القدر، صاحبِ شریعت رسول علیہ السلام کا نام ہے، جن کا ذکر قرآنِ پاک میں بکثرت موجود ہے، لہٰذا حضرت موسیٰ علیہ السلام کی نسبت سے "موسیٰ" نام رکھنا درست، بلکہ باعثِ برکت ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144110201455
تاریخ15-06-2020

