بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 ربیع الثانی 1448ھ 07 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

خرگوش کھانا حلال ہے

سوال

میں خرگوش پالتا ہوں ، خرگوش کھانا حلال ہے یا حرام ؟ میری معلومات کے مطابق حلال ہے،  لیکن لوگ بحث کرتے ہیں کہ اگر خرگوش کے پیر بکری جیسے ہوں تو حلال ہے اگر بلی جیسے ہوں تو حرام، میرے پاس کئی نسل کے خرگوش ہیں،  لیکن کسی کے پیر بکری جیسے نہیں اور نہ میں نے آج تک ایسا خرگوش دیکھا ہے!

جواب

خرگوش کھانا حلال ہے،نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کی خدمت میں خرگوش پیش کیا گیا،   رسول اللہ ﷺ نے اسے قبول فرمایا اور تناول بھی فرمایا؛ لہٰذا اس کی حلت میں تردد نہیں کرنا چاہیے۔

البناية  شرح الهداية - (11 / 599):

"قال: و لا بأس بأكل الأرنب؛ لأن النبي عَلَيْهِ الصَّلَاةُ وَ السَّلَامُ أكل منه حين أهدي إليه مشوياً، و أمر أصحابه - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ - بالأكل منه؛ و لأنه ليس من السباع و لا من أكلة الجيف؛ فأشبه الظبي.

و في الشرح: قال القدوري - رَحِمَهُ اللَّهُ -: ولا خلاف فيه لأحد من العلما."

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

فتویٰ نمبر 144110201440
تاریخ15-06-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں