کیا میت کے گھرمیں چولہا جلانا ممنوع ہے؟
سوال
کیا ماتم والے گھرمیں ہی اہلِ دیہہ اپنے خرچہ پر کھانا پکا کر لواحقین اور دور دراز سے آئے مہمانوں کو کھانا کھلا سکتے ہیں؟ قرآن و حدیث کی روشنی میں رہنمائی کریں !
جواب
میت گھر میں چولہا جلانا شرعًا ممنوع نہیں، لہذا اہلِ محلہ اگر وہیں میت کے گھر والوں اور دور دراز سے آئے لوگوں کے لیے کھانا پکانا چاہتے ہیں تو پکا سکتے ہیں۔
مزید تفصیل کے لیے دیکھیے:
میت کے گھر میں یا گھر والوں کو کتنے دن تک کھانا نہیں بنانا چاہیے؟
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

