ایام کے دوران بیوی سے تسکین شہوت کے لیے تدبیر کرنا
سوال
کیا حالتِ حیض میں انزال کے لیے بیوی کے پستان استعمال کر سکتے ہیں?
جواب
حالتِ حیض میں بیوی کی ناف سے لے کر اس کے گھٹنوں تک کے حصہ کے علاوہ باقی تمام جسم سے کپڑے یا بغیر کپڑے کے فائدہ حاصل کرنا جائز ہے، اور ناف سے لے کر گھٹنے کے درمیانی حصے سے موٹے کپڑے کے ساتھ (دخول کے بغیر) تسکینِ شہوت کی اجازت ہے؛ لہٰذا اگر اس حالت میں شوہر بیوی کے پستان سے تسکینِ شہوت کی تدبیر کرتا ہے تو اس کی گنجائش ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144110201248
تاریخ11-06-2020

