بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

بیوی سے کہا دفع کیوں نہیں ہوجاتی؟

سوال

جب ہم میاں بیوی غصہ کرتے ہیں تو میں بیوی کو غصہ میں کہتا ہوں کہ تم دفع کیوں نہیں ہو جاتی تو  بیوی کہتی ہے کہ تم مجھے چھوڑ دو، میں ابھی چلی جاتی ہوں، اس صورت میں کیا طلاق واقعی ہو جاتی ہے؟ اگر ہوگئی تو ہمیں وقت کا نہیں پتا، اس صورت میں اب کیا کرنا چاہیے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں  کوئی طلاق نہیں ہوئی، البتہ اگر بیوی کہے کہ "مجھے چھوڑدو، ابھی چلی جاتی ہوں" اس کے جواب میں آپ اسے طلاق دیں گے یا" چھوڑدیا" وغیرہ کہیں گے تو طلاق ہوجائے گی، لہذا آئندہ کے لیے سخت احتیاط کی ضرورت ہے۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144110201188
تاریخ10-06-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں