مقدس اوراق تلف کرنے کا طریقہ
سوال
متبرک اوراق کو تلف کرنے کا صحیح طریقہ کیا ہے؟ کیا اسے جلایا بھی جا سکتاہے؟
جواب
مقدس اوراق کے متعلق بہترصورت اوراحتیاط کاتقاضا یہی ہے کہ انہیں کسی کپڑے میں لپیٹ کرمحفوظ مقام پر دفن کردیاجائے، اگر دفنانامشکل ہو تو غیرآباد کنویں یا سمندرمیں ڈال دیاجائے، یا پانی میں ملا کر کسی ایسی پاک جگہ پرڈال دیں جہاں لوگوں کاگزرنہ ہوتاہو، یعنی پاؤں پڑنے کااندیشہ نہ ہو۔ جلانے میں فتنے کا اندیشہ بھی ہے، اس لیے اس سے اجتناب کرنا چاہیے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

