انسانی اعضاء کی پیوندکاری
سوال
اگر کسی کا آلہ تناسل کٹ جائے تو اس نے کسی اور کا لگوا لیا تو اب اس کے لیے بیوی سے ہم بستری جائز ہے؟
جواب
کسی انسان کے لیے کسی اور کے عضو کو اپنے جسم میں لگانا جائز نہیں ہے، لہذا اگر کسی نے اس قسم کی پیوندکاری اور سرجری کرلی تو استغفار کرنا چاہیے، البتہ بیوی سے ہم بستری اس کے لیے جائز ہوگی۔
"فتاوی ہندیہ " میں ہے:
"الِانْتِفَاعُ بِأَجْزَاءِ الْآدَمِيِّ لَمْ يَجُزْ، قِيلَ: لِلنَّجَاسَةِ، وَقِيلَ: لِلْكَرَامَةِ، هُوَ الصَّحِيحُ، كَذَا فِي جَوَاهِرِ الْأَخْلَاطِيِّ".
(5 / 354، الباب الثامن عشر فی التداوی والمعالجات، ط: رشیدیہ)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

