لڑکی کا نام یسری رکھنا
سوال
یسری کے کیا معنی ہے؟ اور کیا لڑکی کا یہ نام رکھنا درست ہے؟
جواب
"یسری" کے معنی آسانی اور سہولت کے ہیں،لڑکی کا نام رکھا جاسکتا ہے، قرآن عظیم میں یہ لفظ جنت کے لیے استعمال ہوا ہے ۔
معارف القرآن مفتی شفیع اعظم 761/8 میں ہے : یسری کے لفظی معنی آسان اور آرام دہ چیز جس میں مشقت نہ ہومراد اس سے جنت ہے ۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144110201086
تاریخ09-06-2020

