بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 جُمادى الأولى 1448ھ 24 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

غسل جنابت کی فضیلت

سوال

غسلِ جنابت کے ثواب کے بارے میں بتائیں!

جواب

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ فرماتے ہیں کہ تین چیزیں اعلیٰ ایمان والے ہونے کی نشانی ہے، ایک یہ کہ سردی کی رات میں کسی کو احتلام ہو اور  وہ غسل کے لیے کھڑا ہو جائے اور اس کو اللہ تعالیٰ کے علاوہ کوئی نہ دیکھے، دوسرا گرمی کے دن میں روزہ رکھنا، تیسرا کسی شخص کا بیابان جگہ میں نماز پڑھنا جہاں اس کو اللہ تعالیٰ کے علاوہ کوئی نہ دیکھے۔

شعب الإيمان (1/ 153):
"عن أبي هريرة قال: " ثلاث من الإيمان: أن يحتلم الرجل في الليلة الباردة فيقوم فيغتسل لايراه إلا الله، والصوم في اليوم الحار، وصلاة الرجل في الأرض الفلاة لايراه إلا الله". فقط والله أعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144110201085
تاریخ08-06-2020

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں