والدہ کے انتقال کی صورت میں بیٹے اور بیٹیوں کے درمیان ترکہ کی تقسیم کا طریقہ
سوال
والدہ کے انتقال کے بعد ان کی وراثت کیسے تقسیم ہوگی، یعنی لڑکوں کو لڑکیوں سے ڈبل یا سب کو برابر برابر؟
جواب
والدہ کے انتقال کی صورت میں ان کے ترکہ میں سے ان کے بیٹوں کو بیٹیوں کے مقابلہ میں دوگنا (ڈبل) حصہ ملے گا۔
باقی مکمل حکم جاننے کے لیے مرحومہ کے ورثاء کی مکمل تفصیل ارسال کر کے سوال بھیجیے! فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144110201058
تاریخ08-06-2020

